ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی : جون میں بارش کم ہوئی مگر جولائی کی بارش نے تلافی کردی

ممبئی : جون میں بارش کم ہوئی مگر جولائی کی بارش نے تلافی کردی

Mon, 15 Jul 2024 11:14:23    S.O. News Service

ممبئی ، 15/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) ممبئی میں جون میں بارش بہت کم ہوئی لیکن جولائی میں  ہونے والی بارش نے اس کی تلافی کردی ہے۔ شہر میں ۱۴؍ جولائی تک ایک ہزار ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے۔ گزشتہ برس ۲۱؍ جولائی کو ایک ہزار ملی میٹر بارش کا نشانہ پار ہوا تھا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیر کیلئے ممبئی اور تھانے کیلئے بارش کی وارننگ کی شدت میں کمی کردی ہے افسران کا اندازہ ہے کہ پیر کو بارش میں کمی آئے گی۔ 

محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق سنیچر کو صبح ۸؍ بجے سے اتوار کو صبح ساڑھے ۵؍ بجے تک شہر و مضافات میں اچھی بارش ہوئی لیکن اتوار کو صبح ساڑھے ۸؍ سے شام ساڑھے ۵؍ بجے تک معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی کے علاوہ کوکن خطے میں   شدید بارش ریکارڈ کی جارہی ہے۔ عروس البلاد میں   ہونے والی بارش کے جو اعدادوشمارجاری کئے گئے ہیں  ان کے مطابق سنیچر کو صبح ساڑھے ۸؍ بجے سے اتوار کوصبح ساڑھے ۵؍ بجے تک قلابہ میں ۷۷ء۴؍ ملی میٹر اور سانتا کروز میں ۱۳۱ء۲؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر نصب پیمائش کے آلات میں دہیسر میں ۱۷۱ء۵؍ ملی میٹر، رام مندر میں ۱۵۱ء۵، وکھرولی میں ۱۳۱ء۵، بائیکلہ میں ۶۵ء۵، سائن میں ۸۱ء۲؍ اور ماٹونگا میں ۷۱ء۵؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے مقابلے اتوار کو صبح سے شام ساڑھے ۶؍ بجے کے درمیان قلابہ میں ۵ء۸؍ اور سانتا کروز میں محض ۲؍ ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلابہ میں واقع مشاہدہ گاہ میں اس سال اب تک ایک ہزار ۷۴ء۶؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے اور سانتا کروز میں ایک ہزار ۸۹ء۲۱؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ گزشتہ برس ان مقامات پر ۲۱؍ جولائی کو ایک ہزار ملی میٹر بارش کا نشانہ پار ہوا تھا۔ 


Share: